حیدرآباد۔10۔مارچ (اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی سیما
آندھرا کے اضلاع میں انتخابی تشہیر اور انتخابی ریلی سے مخاطب ہونے میں
دلچسپی ظاہر نہیں کر رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کی تقسیم کے سلسلہ
میں سیما آندھرا میں انکے عوامی ریلیوں میں سیما آندھرا کے عوام کی جانب سے
احتجاج اور دلچسپی ظاہر نہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے بر عکس
سونیا گاندھی اور انکے
فرزند راہول گاندھی تلنگانہ میں انتخابی ریلیوں کو
مخاطب کرنے سے متعلق دلچسپی ظجاہر کر رہے ہیں۔ ریاست کی تقسیم کے دیرینہ
خواب کی تکمیل پر تلنگانہ کے عوام کی توجہ کو حاصل کرنے اور اسکے کریڈیٹ کے
ذریعہ تلنگانہ میں حکومت کے قیام سے متعلق کانگریس مضبوط پالیسی کو تیار
کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں بہت جلد راہول گاندھی تلنگانہ میں تشکیل تلنگانہ
کے تناظر میں اپنے پہلے عوامی جلسہ سے مخاطب ہونگے۔